سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازعے پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازعے پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)منجی والاچوک میں مستورات کے تنازع پرملزمان نے فائرنگ کرکے بیٹے کے سامنے باپ کوقتل کردیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو آلہ قتل سمت گرفتارکرلیا‘اس سلسلے میں لکی پولیس نے میڈیاکورابطے پربتایاکہ خالد خان ولدمحمودخان نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ چھ دسمبرکوجان عالم سکنہ مداخیل حال نورنگ نے والدکوموبائل پررکشہ خریدنے کی غرض سے نورنگ بلایاگزشتہ روز وہ اپنے والدمحمودخان کے ہمراہ گنڈی چوک گئے جہاں سے جان عالم کے ساتھ بھانہ منجی والاروانہ ہوئے اور وہاں پر نورادات نامی شخص قوم وزیر سے رکشہ اقساط پرخریدی واپسی پر رکشہ کومرمتی کی غرض سے منجی والاچوک میں مستری کے پاس کھڑاکیا اور وہ والد کے ہمراہ مسجد کے ساتھ وضو میں مصروف ہوگئے کہ وہاں کے قریبی ہوٹل سے شاہداللہ سکنہ میران شاہ بہ مسلح نمودارہوکراوروالدمحمودخان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کاوالدجا ں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کے مابین علاقے میں مستورات کا تنازع ہے،ادھرپولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاھداللہ کوموقع پر گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -