باجوڑ میں تاجر برادری خار بازار کا الیکشن 21دسمبر کو ہوگا

باجوڑ میں تاجر برادری خار بازار کا الیکشن 21دسمبر کو ہوگا

  

 باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں تاجر برادری خاربازار کا الیکشن 21دسمبر کو ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے رمضان یوسف کو امیدوار نامزد کردیا۔رمضان یوسف نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کروائے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں شہاب الدین شہاب، حاجی شیر بہادر سلارزئی، محمد زیب، معراج الدین اور دیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ رمضان یوسف،خاربازار کے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ تاجر برادری خاربازار کا صدارتی الیکشن 21دسمبر ہوگاجس کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -