غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، درآمدات میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 5ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

      غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، درآمدات میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومت سے قرض کے معاہدوں کیوجہ سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے کو روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ڈالر کے بہاؤ اور مقامی کرنسی کی توجہ میں اضافے کی وجہ سے کرنسی ڈیلرز کو آئندہ ماہ میں روپے کی قدر میں مزید اضافے کی امید ہے جو رواں برس 26 جون کے 164 روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ ’ڈالر، 154.70 روپے کی کم ترین اور 155 روپے کی بلند ترین سطح پر رہا، جو 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ڈالر کی کم ترین قیمتیں ہیں۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -