شہباز شریف کوقوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، شہزاداکبر

  شہباز شریف کوقوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، شہزاداکبر

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایک بار پھر کہاہے کہ شہباز شریف نے جعلی ٹی ٹی، ملازمین کے نام پر جعلی فرنٹ کمپنیوں اور اعلیٰ عہدوں پر فرنٹ مین تعینات کر کے منظم طریقے سے کالا دھن اپنے خاندان کے بینک کھاتوں میں میں منتقل کرایا، نیب اور دیگر ادارے ان کی منظم منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کیلئے شہباز شریف کو جوابدہ ہونا پڑے گا، قوم شہباز شریف سے پوچھے گئے 18سوالوں کے جواب کی منتظر ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ قوم شہباز شریف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب کی منتظر ہے۔

شہزاداکبر

مزید :

صفحہ اول -