ناروے، مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان

  ناروے، مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان

  

اوسلو (این این آئی)ناروے مسلم ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی سے نمٹنے کے لیے 10 ہزار قرآن پاک تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نارویجن مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق نارویجن زبان میں ترجمہ شدہ قرآن پاک اسلام لٹریچر ایسوسی ایشن اور منہاج القرآن مسجد کے اشتراک سے ہو گا۔مسلم آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق محبت اور علم کو پھیلاتے ہوئے منفی سوچ کا جواب دینا چاہتے ہیں، قرآن پاک کی یہ کاپیاں انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔

قرآن تقسیم

مزید :

صفحہ اول -