پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو سروے کر نے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو سروے کر نے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو سروے کر نے کا فیصلہ‘غیر قانونی تعمیرات کر نیوالوں کے خلاف بھی گر ینڈ آپر یشن کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کی منظوری کے بعد پنجاب میں بھر میں قانونی اور غیر قانونی سوسائٹیز کامکمل آڈٹ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہا ؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل جگہوں پر تعمیر سے قبل ہی غیرقانونی ہونے کی نشاندہی کی جائے گی ہا ؤسنگ سوسائیٹز کے مالکان خرید و فروخت کیلئے دفاتر میں آویزاں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سکیموں کے متعلق سینکڑوں نہیں ہزاروں شکایات حکومت کو موصول ہو چکیں ہیں غیر قانونی سکیموں میں پلاٹس کی حدود، فروخت اور تعمیرکوقانون کے مطابق لایا جائیگا۔

پنجاب حکومت

ا

مزید :

صفحہ اول -