مریم نوا ز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا، زردار ی بھی بیرون ملک جا سکتے ہیں: جہانگیر ترین

  مریم نوا ز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا، زردار ی بھی بیرون ملک جا سکتے ہیں: ...

  

لاہور(نیوزایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کیوجہ سے ہے وہ مائنس نہیں ہونگے لیکن مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آ گیا ہے، چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ان کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کی تیمارداری کیلئے انکے بیٹے موجود ہیں۔ملک کا بیڑاغرق کرنیوالے بلاول کے والد آصف زرداری اور ن لیگ والے ہیں، اپوزیشن کو ان کی کرپشن کے باعث رگڑا لگ رہا ہے، جن پر مقدمات ہیں وہ خود کو بچانے کیلئے باہر جا رہے ہیں، آصف زرداری سے متعلق بھی لگتا ہے کہ بیماری کے باعث بیرون ملک جا سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کبھی آتے ہیں، کبھی چلے جاتے ہیں، ان کے بارے میں مجھے کچھ پتا نہیں چلتا۔الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے، ہماری اور اپوزیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ مل کر بیٹھیں۔اتحادیوں کے تحفظات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران سے ملاقات ہوئی ہے ان کے کوئی تحفظات نہیں، پہلے بھی اختر مینگل کے ساتھ مل کر معاملات حل کیے ہیں۔جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر تے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید کی محنت کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں اصلاحات کیلئے مراد سعید نے زبردست محنت کی ہے، جسکی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرپشن کیخلاف مہم سے 11.7ارب وصولی کی گئی، ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے، نتائج مراد سعید اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جہانگیر ترین 

مزید :

صفحہ اول -