ڈیرہ بگٹی، گیس کمپریسر پھٹنے سے کانسٹیبل زخمی، چمن میں منشیات بر آمد 

  ڈیرہ بگٹی، گیس کمپریسر پھٹنے سے کانسٹیبل زخمی، چمن میں منشیات بر آمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)سکیورٹی حکام کے مطابق اتوار کو پنجگور کے داخلی راستے پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر قریبی پہاڑوں سے فائر کیا گیا راکٹ قریب میدان میں گر کر پھٹ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جواب کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء چمن میں لیویز کی کارروائی میں منشیات کے 2 سمگلر گرفتارکر لئے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی کرسچن کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے لیویز نے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلیں اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے تھا نہ چمن میں تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے تحصیل بازار میں پنکچر کے دکان میں رکھے گیس کمپریسر پھٹنے سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل بازار سوئی میں پنکچر کے دکان میں رکھی گیس کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دود دور تک سنی گئی، دھماکے کی زد میں آکر قریب کھڑا پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا،زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکار کی شناخت عبدالجبار بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامہ رہائشی ہے۔
کوئٹہ،واقعات

مزید :

صفحہ آخر -