چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی  کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا،صادق سنجرانی

     چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی  کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا،صادق ...

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔اتوار کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر کسی آئینی بحران کا خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کام کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔

سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -