اتوا ر بازاروں میں گرانفروشی نہ رک سکی، صارفین پریشان، انتظامیہ بے بس 

اتوا ر بازاروں میں گرانفروشی نہ رک سکی، صارفین پریشان، انتظامیہ بے بس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے بنائے گئے اتوار بازاروں میں گراں فروشی برقرار۔انتظامیہ اور سیاسی کوآرڈینیٹرز کی موجو دگی میں شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور رہے۔ حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہو گئی، سبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، ٹماٹر سرکاری نرخوں میں 15 روپے سستا لیکن مارکیٹ میں مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔صارفین کا اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق عام مارکیٹ میں ٹماٹر 145 کے بجائے 180 روپے کلو بکنے لگا۔ آلو کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ پیاز 70 روپے کے بجائے 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ شادمان اتوار بازار میں سبزیوں کے پھلوں کے ریٹس آلو 45، شملہ مرچ162، پیاز70، ٹماٹر 145، لہسن 225، ادرک 290، بینگن 41، کھیرا57، پالک 22، کریلے 69، ماڑو 44، لیموں 52، میتھی 30، بند گوبی 44، پھول گوبی 54، گھیا کدو52، شلجم 30، سبز مرچ135، اروی 76، بھنڈی 96، مٹر91، مولی 12، مونگرے 83، گاجر44، پھلیاں 63، حلوہ کدو15پیٹھا32، پودینہ 10دھنیا 45، لالی مولی 20روپے فروخت ہوا۔سیب 152، کیلا69، ناریل 145، کنو69، خربوزہ56، سنگاڑے 70، فروٹر 113، انار بدانہ 292، مالٹا شکری 91، مسمی 102، گنڈیریاں 38، انگور موٹا 195، امرود 56، گرے فروٹ 20، کھجور ایرانی 200، پپیتا 115، شکر قندی 52میں فروخت ہورہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں نے اتوار بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں بھی ریٹ کم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔