عمران خان کی موجودگی میں عوام پر کبھی اچھاوقت نہیں آسکتا، اشرف بھٹی

عمران خان کی موجودگی میں عوام پر کبھی اچھاوقت نہیں آسکتا، اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کی عوام پر کبھی بھی اچھاوقت نہیں آسکتا، تحریک انصاف کی حکومت ہر روز نئے نئے انداز سے غر یب عوام کے صبر کا امتحان لینے میں مصروف ہے، حکمران ٹو لہ اب جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور عوام کے لئے فلاحی اقدامات کریں۔ حکمران ملک کی اکثریت کو مزید غربت میں دھکیل رہے ہیں۔،عمران خان اور ان کا گروہ ملک کی اکثریت کو مزید غربت اور طبقاتی تقسیم کی طرح دھکیل رہا ہے۔

عمران خان ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ اچھا وقت شروع ہونے والا ہے، عمران نیازی کی موجودگی میں ا چھا وقت کبھی شروع نہیں ہوگا،پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے سب چور لٹیرے پکڑے جا ئیں گے تحریک انصا ف کڑے احتسا ب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ی شرو ع کردے جلد ہی ان کی بھی باری آنے والی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -