مسلم لیگ کے ترقیاتی منصو بو ں پرکپتان اپنی تختیاں لگا رہاہے،سلیم ر ضا

مسلم لیگ کے ترقیاتی منصو بو ں پرکپتان اپنی تختیاں لگا رہاہے،سلیم ر ضا

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ترقیاتی منصو بو ں پرکپتان اپنی تختیاں لگا رہاہے،اور نج لا ئن ٹر ین منصو بہ مسلم لیگ کا ہے عمران نیازی اس منصو بہ پراپنی تختی لگا کراپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے،عوام پوچھ رہے ہیں کہ پندرا ماہ میں عمران نیازی کونسی تبدیلی لائے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہوگا، عوام ان پندرا ماہ میں سرکاری رقم کے اخراجات کا حساب لیں گے، عمران نیازی نفرت انگیز تقاریر کرکے ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی70سالہ تاریخ میں شفافیت،معیاری منصو بو ں کے نئے ریکارڈقائم کیے ہیں۔

اورہمارے منصوبوں کی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ انہو ں نے کہاکہ کپتان حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان اپنی نااہلی کااعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔

میڈیا سیل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -