حکومت مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف دے،شفیق ر ضا قادری

حکومت مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف دے،شفیق ر ضا قادری

  

لاہور(پ ر)چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف دے،کمیٹی برائے پرائس کنٹرول مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، مہنگائی کے مستقل سدباب کے لئے فول پروف میکانزم بنایا جائے ۔ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

 ،مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے جسے ہر قیمت پر حل کیا جائے، گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -