اپنے اسلاف کی روایات کو فراموش کرنیوالی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،حکیم حسن قرشی

  اپنے اسلاف کی روایات کو فراموش کرنیوالی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،حکیم حسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) اپنے اسلاف کی روایات و فرمودات کو فراموش کرنے والی قومیں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ آج ہم اپنے بزرگوں کی باتوں کو یاد رکھیں گے اور انکی اچھی باتوں پر عمل کریں گے تو انشاء اللہ ہمارا اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کامستقبل تابتاک ہوجائے گا۔ شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ نے ہمیشہ طب و طبیب کی بھلائی کیلئے اقدامات کیے جو تاریخ کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام شفاء الملک حکیم محمد قرشی ؒ کی 45ویں برسی وقرآن خوانی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سلیم خان، پروفیسر حکیم اسلم طالب، حکیم رضا الحق،حکیم مفتی محمد یوسف، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اسماعیل، حکیم حامد محمود، حکیم لیاقت سعید، حکیم فاروق حسن، حکیم نصیر احمد ناصر، نے کیا۔

 اُنھوں نے کہا کہ شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے معالج خصوصی اور رفیق خاص تھے۔

اُنھوں نے تحریک قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے گراہ قدرخدمات سرانجام دیں۔ جو تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی پروگرام میں پروفیسر میاں محمد طارق، چوہدری عمر توصیف دھول، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد،ڈاکٹر حکیم عمر فاروق ڈاکٹر ایم ایس بابر، پروفیسر شفیق کھوکھر، حکیم افضل بٹ، حکیم منیر شکوری، حکیم تصور محمدی، حکیم صیف لودھی، حکیم مدثر مظفر سواتی، حکیم فیصل صدیقی، حکیم عبدالوحید صدیقی، حکیم چوہدری منظور احمد، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم شبیر عنایت، حکیم عطا الرحمن صدیقی، حکیم طاہر خان، حکیم اجمل خان، حکیم عیسیٰ نذیری، حکیم احمد حسن نوری، طبیہ فرح چوہدری، طبیبہ شاہ بانو، طبیبہ بشرااصغر، طبیبہ ملیحہ لودھی سمیت اطباء کی کثیر تعداد شریک تھی۔