چیئرمین پی سی بی نے مصباح کے 2 عہدوں پر تنقید رد کردی

چیئرمین پی سی بی نے مصباح کے 2 عہدوں پر تنقید رد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسانی مانی نے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کی حمایت میں سامنے ا?گئے۔قومی ٹیم کی پے در پے شکست کے بعد سینیئر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں نے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا اور متعدد شخصیات نے ان کے 2 عہدے رکھنے پر بھی شدید نکتہ چینی کی تھی۔تاہم اب خود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مصباح کی حمایت میں سامنے ا?ئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اختیارات دینے کی باتیں کرنے والے لاعلم ہیں، مصباح الحق اکیلے فیصلے نہیں کررہے، چیک اینڈ بیلنس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح کے ساتھ 7 لوگ سلیکشن کے معاملات دیکھ رہے ہیں، پہلی مرتبہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ کیا لہٰذا ایک سال بعد نتائج کا جائزہ لیں گے۔

 ملک میں کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں، کرکٹ کے لیے کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے ناقدین کی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کام کا دباؤ نہیں ہے، جو تنقید کرتے ہیں دراصل وہ سیٹیں خالی کرانا چاہتے ہیں اور جو تنقید کر رہے ہیں وہ اپنی توانائی ضائع کر رہے ہیں۔