قومی ٹیم راوپلنڈی میں پہنچ گئی، آج پریکٹس، پاکستان میں 10سال بعد انٹر نیشنل ٹیسٹ کی رونقیں بحا

      قومی ٹیم راوپلنڈی میں پہنچ گئی، آج پریکٹس، پاکستان میں 10سال بعد انٹر ...

  

 ل

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں۔سری لنکا کی ٹیم دس وسال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے(آج)پیر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم راولپنڈ ی پہنچ گئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم(آج)پیر کو جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم (کل)منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کر یگی،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ سٹیڈیمکی سیکیورٹی پاک فون نے سنبھال لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے (آج) پیرکوپاکستان پہنچے گی،سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز  اتوارکی  شام  کو راولپنڈی میں اکٹھی  ہوئی، قومی کرکٹ ٹیم   (آج)پیر کو صبح 10بجے سے دوپہر1بجے تک  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کر یگی،جسکے بعد فاسٹ باؤلر عثمان شنواری میڈیا سے گفتگو کر یں۔دوسری جانب  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں  سیکیورٹی پاک فون نے سنبھال لی ہے۔پریکٹس کے دوران صرف میڈیا کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -