عراق میں مظاہرین پرمزید خونیں حملے ہو سکتے ہیں، امریکہ کی وارننگ 

    عراق میں مظاہرین پرمزید خونیں حملے ہو سکتے ہیں، امریکہ کی وارننگ 

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے خبر دار کیا ہے کہ عراق میں پرامن مظاہرین پر دوبارہ قاتلانہ حملوں کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری نظر سے ایسی نئی رپورٹس گذری ہیں جن میں بغداد میں عراقی مظاہرین پر پرتشدد حملے کرنے کا ثبوت موجود ہے۔مائیک پومپیو نے عراقی قیادت اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مظاہرین پر حملوں میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی میں عمل لائیں۔

مزید :

علاقائی -