حافظ احمد علی کی دعا منگی کے گھر واپسی پر اہل خانہ کو مبارک باد

    حافظ احمد علی کی دعا منگی کے گھر واپسی پر اہل خانہ کو مبارک باد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ کراچی شہر جو ایک وقت پرامن اور روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا لیکن آج بدامنی اور جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ بناہوا ہے،قانون نافذ کرنے والے امن وامان اور شہریوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں،دعامنگی کے اغوا کاروں کا اب تک گرفتار نا ہونا اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کے ہوتے ہوئے کراچی اپنی زبوحالی کی بنا پر کسی مسیحا کا منتظر نظر آتا ہے ریاستی حکمرانوں کے موجودہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ریاست کو اسی فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی ضروریا ت کے لئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔اس موقع پر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،مفتی عابد، پیر لیاقت علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کی کارکردگی پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -