فنڈز کے موثر استعمال سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

فنڈز کے موثر استعمال سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  

لاہور(این این آئی) غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت جلد تمام سکولوں میں شفافیت پلے کارڈ لگانے کی پالیسی کا آغاز کرے گی جس میں سکول کے بجٹ اور اساتذہ کی تعداد کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پالیسی سے متعلق ٹھوس معلومات ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل شکل میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اخراجات کے حوالے سے جوابدہی اور فنڈز کے موثر استعمال سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور یہ انسانی سرمایے کی ترقی کا باعث بنے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -