فیصل آباد،کسٹمز کاچھاپہ،گودام سے کروڑوں کی سمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد

فیصل آباد،کسٹمز کاچھاپہ،گودام سے کروڑوں کی سمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد

  

کراچی/فیصل آباد (آئی این پی) محکمہ کسٹمز نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور فیصل آباد میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں کروڑوں مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق کسٹم پریوینٹو نے فیصل آباد میں اسمگلنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد کی گئیں، کلکٹر کسٹم کے مطابق چھاپا فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار گودام پر مارا گیا جہاں اسمگل شدہ ایل ای ڈیز چھپائی گئی تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز مختلف سائز اور برانڈز کی تھیں۔مزید براں کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کارروائی میں بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے خفیہ اطلاع پر کراچی سے براستہ دوحہ بنکاک جانے والے ارسلان انور نامی پاکستانی مسافر کے سامان سے آدھا کلو ہیروئن بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔کلکٹر کسٹم کے مطابق ہیروئن کو ملزم نے انتہائی مہارت سے اپنے شولڈر بیگ کے ہینڈلز میں چھپایا ہوا تھا، ہیروئن کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔

منشیات برآمد

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -