کراچی میں ایک ماہ کے دوران 22افراد قتل، روزنہ 96موٹر سائیکلیں چھینی جانے لگیں 

    کراچی میں ایک ماہ کے دوران 22افراد قتل، روزنہ 96موٹر سائیکلیں چھینی جانے ...

  

کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں جب کہ 5 گاڑیوں کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔سی پی ایل سی نے نومبر میں ریکارڈ کیا گیا کرائم ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران کراچی والوں کی 2725 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔موبائل فون چوری اور چھینے جانے کے حوالے سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 1990 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، شہر میں بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل ہوئے۔واضح رہے کہ یہ ریکارڈ پولیس اسٹیشنز اور سی پی ایل سی کو دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جب کہ آزاد ذرائع سے حاصل کئے جانے والے اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

کراچی چوری

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -