کراچی کی ترقی دیکھ کر فردوس شمیم نقوی حواس باختہ ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی دیکھ کر فردوس شمیم نقوی حواس باختہ ہیں،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (آئی این پی)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی کی تعمیرو ترقی کا سفر دیکھ کر فردوس شمیم نقوی حواس باختہ ہیں ³ فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈبلاک ہیں،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خوداپوزیشن لیڈرسے جان چھڑاناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔ گزشتہ روزفردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈبلاک ہیں،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خوداپوزیشن لیڈرسے جان چھڑاناچاہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈریہ بتا دیں کراچی کووفاق کے162ارب روپے کب ملیں گے؟۔وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

علاقائی -