دہشتگرد حملوں کے شرپسند پاکستان میں چھپے ہیں، بھارت کی ہرزہ سرائی

  دہشتگرد حملوں کے شرپسند پاکستان میں چھپے ہیں، بھارت کی ہرزہ سرائی

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا، دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے، بھارت میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشتگرد پاکستان میں چھپے ہیں۔بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ میں بھارتی فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے)میں 306ویں بھارتی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آفیسر(جے سی او) کی پاسنگ آ وٹ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں بھارتی فوج کے اہلکاروں نے چین کی فوج کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشتگرد پاکستان میں چھپے ہیں۔

راجناتھ سنگھ

مزید :

علاقائی -