وزیراعظم عمران خان 15دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے

  وزیراعظم عمران خان 15دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان 15 دسمبر سے بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو بحرین کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی سرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ایک خصوصی تقریب میں بحرین کا اعلی ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ، وزیراعظم کو کنگ حماد آرڈر آف دا رینیسنس سے نوازیں گے۔دورہ بحرین کے دوران وزیراعظم عمران خان اپنے بحرینی ہم منصب خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے مذاکرات کریں گے۔/ اس کے علاوہ وزیراعظم کی بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -