بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا، گنڈا پور

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا، گنڈا پور

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اُمورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد اور کرفیو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدو جہد کو کسی صورت میں شکست نہیں دے سکتا اور بھارت کو آخر کار کشمیریوں کی خواھشات کے مطابق ان کو حق خودارادیت کا حق دینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پچھلے ستر سال سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں کو شہید اورمعذورکر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ5 اگست کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیتتبدیل کرنے کے بعد سے بھارت کے ظالمانہ رویے میں بے پناہ شدت آئی ہے اور ان چار ماہ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھارت کے سابق فوجی جنرل کی طرف سے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جائز قرار دینا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے اور یہ بھارت کے اس ہندو فاشسٹ ایجنڈے کی کھلی عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق ہندو انتہا پسند بھارت میں اقلیتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کی جان، مال اور عزت سب ہندو انہتا پسندوں کے رحم و کرم پر ہے۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

علاقائی -