سعودی عرب کی طبی ٹیم کی تنزانیا کے 13 بچوں کی سرجری

سعودی عرب کی طبی ٹیم کی تنزانیا کے 13 بچوں کی سرجری

  

دارلسلام(این این آئی)شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایکشن کی رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے جمعہ کے روز افریقی ملک تنزانیا کے دارالحکومت دارالسلام میں 13 بچوں کی سرجری کی۔ ان میں سے پانچ کیسز میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ دیگر 8 بچوں کے بھی دل کے آپریشن کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنزانیا میں سعودی عرب کی طبی ٹیم کی رضاکارانہ مہم کا پانچواں روز تھا جس میں بچوں کے دل کے آپریشن کیے گئے۔اس مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 55 آپریشن ہوچکے ہیں، جن میں بچوں کے اوپن ہارٹ کے 23 اور دیگر سرجریوں کے 32 کیسز شامل ہیں۔

اس مہم کا مقصد دارالحکومت دارالسلام میں کم آمدنی والے تقریبا 90 افراد دل اور دیگر امراض کے آپریشن کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب کی طبی ٹیمیں دنیا کئی دوسرے پسماندہ ممالک میں بھی رضاکارانہ طبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -