پسند کی شادی کا شاخسانہ، خاتون او ر مرد کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا 

  پسند کی شادی کا شاخسانہ، خاتون او ر مرد کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی) پسند کی شادی کے تنازعہ پر دوہرے قتل کی اندوہناک واردات میں رتہ کلاچی میں بنوں کی رہائشی خاتون اور مرد کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے کے قریب رتہ کلاچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے نورولی ولد خورشید عالم قوم وزیر سکنہ بنوں اور مینا بی بی دختر دین سلام قوم وزیر سکنہ بنوں کو گھر میں داخل ہو کر سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور بنوں سے آکر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کے مطابق مقتول میاں بیوی کے خاندانوں میں راضی نامے کیلئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے۔ صدر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈی آئی خان قتل

مزید :

علاقائی -