باغبانپورہ پولیس کی کارروائی 3مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار  ملزم ڈکیتی کی وارداتوں  میں پولیس کے مطلوب تھے

باغبانپورہ پولیس کی کارروائی 3مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار  ملزم ڈکیتی کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کے مطلوب اشتہاری ملزمان ساجد، حبیب مشتاق اور بابر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق  اشتہاری ملزما ن نے چند ماہ قبل باغبانپورہ کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹے تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -