فیروزوالہ، پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ  کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی  پندرہ دکانداروں کو بھاری جرمانہ

فیروزوالہ، پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ  کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی  ...

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)تحصیل فیروزوالہ کے پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ رانا قربان علی خاں نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کی ہدایت پر ناجا ئز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کر نے کی ہدایت کی گئی اس سلسلہ میں سپیشل مجسٹریٹ رانا قربان علی نے نئی ٹیم کے ہمراہ لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ ڈھاکہ،بدو ونڈالہ دیا ل شاہ اور ملحقہ علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مار کر ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کے دوران مہنگائی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پندرہ دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کئے گئے بعض دکاندارو ں کو وارننگ دی گئی۔ 

مزید :

علاقائی -