ٹاؤن شپ میں ہونے والے کمپریسر دھماکے کا مقدمہ درج

  ٹاؤن شپ میں ہونے والے کمپریسر دھماکے کا مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹاؤن شپ میں ہونے والے کمپریسر دھماکے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سب انسپکٹر عبدالرحیم کی مدعیت میں درج کی گئی،مقدمہ فریج اے سی کی دکان کے مالک فواد نصر کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب زخمی ہونیوالے افراد جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں 

مزید :

علاقائی -