چوہنگ، مسافر وین اور رکشہ میں تصادم،  2خواتین سمیت 3افراد زخمی

چوہنگ، مسافر وین اور رکشہ میں تصادم،  2خواتین سمیت 3افراد زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں مسافر وین اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر اوکاڑہ سے آنے والی مسافروں سے بھری وین شدید دھند کے باعث محالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل رکشے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشے میں سوار تیس سالہ کوثر بی بی, انیلا اور شفقت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -