نشتر کالونی میں لین دین کے  تنازع پر فائرنگ، 2افراد زخمی

  نشتر کالونی میں لین دین کے  تنازع پر فائرنگ، 2افراد زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے دولم سٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں تیس سالہ لیاقت اور اسماعیل زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق لیاقت ا مل، کامران وغیرہ کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -