مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی مکمل، ملک بھر میں مظاہرے 

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی مکمل، ملک بھر میں مظاہرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانیوالی سینئر پارٹی قیادت کو آئندہ کا لائحہ عمل دیدیا گیا،جسکے تحت حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے، حکومت کے خلاف عوامی ایشوز کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جائے گا، الیکشن کمیشن کی تشکیل میں تاخیر حکومت نے ایجنڈے کے تحت کی،مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اپوزیشن کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے گی۔نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ حکومت سے پر خلوص بات چیت کی جائے۔(ن) لیگ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر گفتگو ہوئی، ویسے تو عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کْن رہے ہیں لیکن پھر بھی ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت سے پْرخلوص بات چیت کریں۔ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فریش الیکشن کا پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے پلیٹیلیٹس برقرار رکھنے کے لیے انہیں دوائیں دی جا رہی ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔
شہباز شریف


لاہور،گوجرانوالہ،حافظ آبادچار سدہ،کراچی،چکوال،نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان) مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کے خلاف نون لیگ کا ملک گیر احتجاج، مختلف شہروں میں پریس کلبوں کے باہر مظاہرے کئے، لیگی کارکنان نے مطالباتی بینرز اٹھا رکھے ہیں جن میں ”مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے“ جیسے نعرے تحریر تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ لیگی قائدین کی کال پر احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کال پر گزشتہ روز مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا، کارکنان نے پریس کلبوں کے باہر مظاہرے کئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی اور حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔گوجرانوالہ میں مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم کی زیر قیادت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حافظ آبادمیں سابق وفاقی وزیر صحت اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مہنگائی اورمعیشت کی تباہی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اورعمران خان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ جس میں لیگی ایم۔پی۔اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمظاہرین سے  خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے سلیکٹیڈ اور نااہل حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔ بڑھتی اور ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کردیا ہے۔چار سدہ میں صوبائی صدر امیر مقام کے ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کا کمر توڑ مہنگائی،گیس وبجلی کے نرحوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکا خیل کے قیادت میں اختجاجی جلوس اور مظاہرہ،مظاہرین نے موٹروے لنک روڈ نوشہرہ روڈ کو بلاک کرکے موجودہ نااہل حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کا کاخیل،جنرل سیکرٹری  صوبیدار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صفایت اللہ ترناؤ،تحصیل شبقدر کے صدر رحمت مہمند اوردیگر نے موجودہ نااہل حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل میں مکمل  ناکام ہوچکی ہے اور کہا کہ ایک طرف آئے روز ہوشربا مہنگائی سے غریب عوام کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔کراچی میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری اور مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنمااورسابق سیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیرنے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی بدعنوانی عدم انصاف کا راج ہے، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں، نالائق،نا اہل سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کیالیکن آج30لاکھ کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،22سال عوام کو سنہرے خواب دکھانے والے نے 15 مہینوں میں ہی ان خوابوں کو چکنا چور کر دیا،آج ڈالر،سونا، اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی اپیل پراتوارکوکراچی پریس کلب کے باہر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن فری کی دعویدار تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی میں ہوش رباٗ اضافہ ہوچکاہے،چکوال میں اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ ن نے ہائی کمان کی ہدایت پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی مرحوم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی رہائشگاہ سے شروع ہوئی اور ریلی کی قیادت سابق وفاقی وزیر میجر(ر) طاہر اقبال نے کی جبکہ چوہدری شہریار لیاقت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ریلی کے شرکاء گو نیازی گو کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے مختلف سڑکوں پر مارچ کرنے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ہدایت پرملک بھرکی طرح پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں اورمہنگائی کی شرح میں بے تحاشااضافہ کے خلاف اتوارکوزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کاآغازراولپنڈی پریس کلب سے کیاگیااورمظاہرین نے مری روڈتک احتجاجی مارچ کیاقیادت ضلع راولپنڈی کے صدرسردارممتازخان پسوال کے علاوہ راولپنڈی کے صدرسردارمحمدنسیم خان،جنرل سیکرٹری حاجی پرویزخان ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب،سیماجیلانی،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، سابق ایم پی ایزتحسین فواد،لبنی ریحان پیرزادہ،راٰحت مسعودقدوسی،چودہری ریاض،ملک شاہدغفورپراچہ،ثمینہ شعیب،رفعت عباسی،شیخ تنویریاسربٹ اوردیگرنے کی احتجاجی مظاہرہ میں مسلم لیگ ضلع راولپنڈی،راولپنڈی سٹی،شعبہ خواتین،یوتھ ونگ ایم ایس ایف کے رہنماؤں اورکارکنو ں کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پر”ہے قائدہمارانوازشریف، وزیراعظم میاں نوازشریف،جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے سنگ رہیں کے نعرے لگائے گئے مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ان نعروں میں ”گوعمران گو“ مک گیاتیراشونیازی،گونیازی گو،آٹامہنگاہائے،چینی مہنگی ہائے ہرشے مہنگی ہائے ہائے،ظالموں سے اقتدارچھین لوچھین لو،آٹاچورو،چینی چوروہن تے ساڈاپچھاچھوڑو،اوردیگرنعرے لگائے گئے مظاہرین نے مری روڈ پرکافی دیر تک مظاہرہ کرتے رہے بعدازاں پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔
مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -