دہائیوں سے قوم کو لوتنے والے ہم سے ایک سال کا حساب مانگ رہے ہیں: فردوس عاشق

    دہائیوں سے قوم کو لوتنے والے ہم سے ایک سال کا حساب مانگ رہے ہیں: فردوس عاشق

  

گکھڑمنڈی،سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں)  وزیر اعظم  کی  معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ چار روز سے شہباز شریف کے حوالے سے ٹی ٹی کی کارستانیاں میڈیا میں مسلسل بے نقاب ہو رہی ہیں مگر انکے ترجمان قوم کو اٹھارہ سوالوں کے جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں سے کام لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہوالی میں پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر مہر شہباز علی کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر رانا ساجد علی، سٹی صدر جواد منج، ضلعی نائب صدر جہانزیب خاں، چوہدری خادم آدھی ایڈووکیٹ کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر راہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز لندن میں اپنے بھائیوں رشتہ داروں کے ہوتے ہوئے والد کی تیمار داری کا بہانہ بنا کر ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے کوشاں ہے جبکہ بلاول بھٹو بھی اپنے والد آصف زرداری کو علاج کے لئے باہر لے جانا چاہتے ہیں۔انکے ترجمان میڈیا پر آ کر ہم سے ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگ رہے ہیں جبکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نسل در نسل حکمران بنے رہے اور گدھ بن کر ملکی خزانہ کو نوچتے رہے۔ان ڈھٹائی اور بے شرمی میں پی ایچ ڈی کرنے والوں سے قوم اٹھارہ سوا لوں کا جواب مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ن لیگی ٹولہ نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا اسکا بھی حساب لیا جائے گا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔ پوری کی پوری (ن)لیگ مفروروں کے پاس ڈیرہ جمائے بیٹھی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -