مریم نواز کی ضمانت میرٹ پر، والد کی تیمار داری کو لندن کیوں نہ جائیں؟ مریم اور نگزیب

  مریم نواز کی ضمانت میرٹ پر، والد کی تیمار داری کو لندن کیوں نہ جائیں؟ مریم ...

  

اسلام آباد،لندن(نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف، شہباز، مریم، حمزہ اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے، سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِمرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، وہ 3 مہینے نیب کی حراست میں رہیں تاہم نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چا ہئے۔ پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -