وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2روزہ سرکاری دورے پرترکی روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2روزہ سرکاری دورے پرترکی روانہ ہوگئے،وزیرخارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی چلے گئے، وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کریں گے ،وزیرخارجہ ترکی میں مقامی اوربین الاقوامی میڈیاکے نمائندگان سے بھی ملیں گے،شاہ محمودقریشی مختلف علاقائی اورعالمی امورپرپاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے ،وزیرخارجہ شرکاکوافغان امن عمل،خطے میں قیام امن سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔