خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت آج ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔
خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جواد حسن کے روبرو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے عدالت نے ریفرنس کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے جبکہ خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔