وزیر اعظم عمران خان آج نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آج نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے،پارک آٹھ شعبوں میں جدت اور تحقیق کے حوالے سے کام کرے گا،ایگلریکلچر،آٹو موبائل،انرجی ،صحت اور دیگر شعبوںمیں تحقیق کی جائیگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے،نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد میں قائم کیا جا رہا ہے،نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب نسٹ یونیورسٹی میں ہو گی۔
پارک آٹھ شعبوں میں جدت اور تحقیق کے حوالے سے کام کرے گا،ایگلریکلچر،آٹو موبائل،انرجی ،صحت اور دیگر شعبوںمیں تحقیق کی جائیگی،پاکستان انجینئرنگ کونسل نے جدید ٹیکنالوجی لیب کے منصوبے پر کام شروع کردیا،لیب کے قیام کیلئے چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈٹیکنالوجی نے تعاون کی یقین دہانی کرادی،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کہاہے کہ لیب کے قیام کا مقصدٹیلنٹ پول بنانا ہے ،نئے آئیڈیاز اورایجادات پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔