کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ،وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے،وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، بدعنوانی سماجی ظلم کے مترادف ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے منصب اورملک سے غداری کرتے ہیں، بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،حکومتی امورمیں شفافیت،کرپشن کے خاتمے سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا،بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی،حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔