مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے،مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں،طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے،نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے،مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں،مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے،اس وقت کوئی سیکیورٹی بانڈ نہیں لیے گئے،مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،ن لیگ پر تمام مقدمات پارٹی کو نشانہ بنانے اور حکومت چلانے کیلئے بنائے گئے،تمام مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیے گئے۔
طلال چودھری نے کہا کہ جعلی حکومت کا نعرے مریم نواز نے لگایا تھا،جو ہر ایک کی زبان پر ہے،مسلم لیگ ن اپنے نظریے پر کھڑی ہے،نواز شریف اور پارٹی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے،مریم نواز سیاست کریں گی جیسے پہلے کرتی رہی ہیں،مریم نواز کو کس وقت جلسہ کرنا ہے یا پروگرام کرنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی، پارٹی رضامندی سے مریم نواز آگے بڑھیں گی۔رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کاکہناتھا کہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت نہیں ہونی چاہیے، ملک میں اصلی حکومت کٹھ پتلی نہیں ووٹوں سے آنی چاہیے۔