عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں،اس وقت سیاسی محاذپردونظریات کاٹکراؤ چل رہاہے،ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اورمحلات تعمیر کرنیوالوں کاہے،دوسرانظریہ عمران خان کاہے جوقوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جن کوعوام نے مائنس کیاوہ سازشوں سے خودکودوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں،سازشیوں کومعلوم ہوناچاہیے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپشن سے اپنی دولت کوپلس کرنے والے اب قوم کولوٹی گئی دولت واپس کردیں
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا مزید کہناتھا کہ سیاسی احتجاج کے ٹھیکے مولانا اورہمنواؤں کے سپرد ہیں،”دولت اورخودکو بچاؤ پلانز“اورسازشیں ناکامی سے دوچارہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کو Relevant رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔