اسلام آبادہائیکورٹ ،علیم خان کیخلاف درخواست پر سی ڈی اے اور علیم خان ہاﺅسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری ،جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے گاﺅں ملوٹ کے مکینوں کی علیم خان کیخلاف درخواست پر سی ڈی اے اور علیم خان ہاﺅسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں گاوَں ملوٹ کے مکینوں کی علیم خان کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علیم خان کی ہاوَسنگ سوسائٹی کو 400کنال زمین پر قبضہ سے روکا جائے۔
عدالت نے سی ڈی اے اور علیم خان ہاوَسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔