انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کی کے طوفان نے عوام کو ویسے ہی بہت پریشان کر رکھاہے اور جب جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر عوام پر جاتاہے تاہم کچھ عرصہ سے ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور معمولی کمی دیکھنے میں آ تی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے سے نیچے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ 26 جون 2019 کو ڈالر 163 روپے 50 پیسے کی قدر کے ساتھ بلند ترین سطح پر تھا تاہم چھ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں 5.2 تناسب سے 8 روپے 60 پیسے کمی ہوئی ہے ، ڈالر کی قدر میں یہ کمی ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مددگا ر ہو گی ۔

دوسری جانب صبح سویرے سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں 119 پوائنٹس کی بہتری آئی اور انڈیکس 40 ہزار 852 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس