سندھ ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا
سندھ ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دہرے قتل کے کیس میں سزائے موت کے قیدی کی اپیل پر سماعت ہوئی،مرشد نے اپنی بیوی اور اس کی بھابی کوقتل کیا تھا، مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے،ٹرائل کورٹ نے مرشد کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی،سندھ ہائیکورٹ نے مجرم مرشدکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی