سپریم کورٹ نے کرپشن پرمعطل سرگودھاپوسٹ آفس کے ملازم کی بحالی کافیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے کرپشن پرمعطل سرگودھاپوسٹ آفس کے ملازم کی بحالی کافیصلہ معطل ...
سپریم کورٹ نے کرپشن پرمعطل سرگودھاپوسٹ آفس کے ملازم کی بحالی کافیصلہ معطل کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن پرمعطل سرگودھاپوسٹ آفس کے ملازم کی بحالی کافیصلہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرپشن پر معطل پوسٹ آفس کے ملازم کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل پوسٹ آفس نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گیس بلوں کی رقم میں 24 ہزارروپے کرپشن کی گئی،2016 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا،سروس ٹربیونل نے ملازمت بحال کردی لیکن 2 سال سروس قرقی کاحکم دیا،وکیل نے کہا کہ سروس ٹربیونل کے مطابق رقم واپسی سے سرکارکانقصان نہیں ہوا،وکیل پوسٹ آفس نے کہاکہ خوردبردثابت ہوجائے توملازم کسی رعایت کامستحق نہیں،سپریم کورٹ نے عدالت کافیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے اور سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد