کراچی میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والے خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون نکلا؟ پکڑا گیا

کراچی میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والے خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون ...
 کراچی میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والے خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون نکلا؟ پکڑا گیا

  



کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والے خاتون کا قاتل شوہر ہی نکلا۔

شہر قائد میں ایک اور حوا کی بیٹی شک کی بھینٹ چڑھ گئی۔ لائنزایریا میں ڈرامائی انداز میں قتل کی جانے والی خاتون کا قاتل بلآخر گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مقدمہ درج کرانے والا شوہر ہی قاتل نکلا۔ہم نیوز کے مطابق بریگیڈ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم شوہر شہباز کو گرفتار کر لیا جس نے اپنی بیوی ارم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کرانے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم شوہر نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے قیمتی سامان اور نقدی ایک روز پہلے ہی غائب کردی تھی۔

ملزم کے مطابق بیوی کو بھتیجے اور دوست ایاز سے تعلقات کے شبے میں قتل کرایا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ارم کے قتل میں ملوث ملزم بلال اور عثمان فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ خاتون ارم کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش 15 اکتوبر کو اے بی سینیا لائن میں گھر سے ملی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی