پیراگون ہاو¿سنگ ریفرنس ،خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آبادجانے کی اجازت

پیراگون ہاو¿سنگ ریفرنس ،خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک ...
پیراگون ہاو¿سنگ ریفرنس ،خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آبادجانے کی اجازت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس میںگرفتارمسلم لیگ ن کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں23 دسمبر تک توسیع کردی،عدالت نے سعدرفیق کوقومی اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آبادجانے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاو¿سنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا،عدالت ناقص انتظامات پر ایس پی سیکیورٹی پربرہم ہو گئی،عدالت نے کہا کہ آپ کوکھڑے کھڑے فیصلہ سنا دیتے ہیں،آپ لوگوں سے لااینڈآرڈرکی صورتحال سنبھالی نہیں جاتی،اگر پولیس سے سکیورٹی انتظامات نہیں ہور ہے تو رینجرز کوطلب کرلیتے ہیں ،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ لوگ سیاست دانوں کے ڈیروں پرجاکربیٹھ جاتے ہیں۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں23 دسمبر تک توسیع کردی اورسعدرفیق کوقومی اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام آبادجانے کی اجازت دیدی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور