عالمی منڈی میں تیل کتنا سستا ہو گیا ؟ بڑی خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے تاہم عالمی منڈی سے بھی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ خام تیل کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 21 سینٹ فی بیرل کمی ہو گئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 64 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی 28 سینٹ کم ہو گئی ہے ، امریکی خام تیل 58 ڈالر 92 سنٹس فی بیرل ہو گیاہے ۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ چینی برآمدات میں کمی ہے ، تجارتی جنگ کے باعث چینی برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں ۔
یاد رہے کہ آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 155 کی سطح سے نیچے آ گیا ہے اور 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔