لندن کے ڈاکٹرز نے نوازشریف کو امریکامیں علاج کی تجویز دیدی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن کے ڈاکٹرزنے سابق وزیراعظم نوازشریف کوامریکا میں علاج کی تجویز دیدی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ نوازشریف کے دماغ کوخون پہنچانے والی شریان 88 فیصدبندہے،ڈاکٹرزکے مطابق طبی پیچیدگیاں سنگین ہو سکتی ہیں،مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ڈاکٹرزنے امریکامیں ماہرین سے رجوع کرنے پراصرارکیاہے،نوازشریف کی امریکامنتقلی ڈاکٹرزکیلئے ایک اورطبی امتحان ہے۔