نوازشریف من گھڑت کہانی بنا کرسزایافتہ ہونے کے باوجود بیرون ملک گئے،نیب نے سپریم کورٹ میں ملی بھگت کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے آئینی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا سزایافتہ ہونے کے باوجود ملی بھگت سے بیرو ن ملک جانے کے معاملے پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے آئینی درخواست دائر کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ من گھڑت کہانی بنائی ،سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کا غیر قانونی استعمال کیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ایسی میڈیکل کہانی بنائی جیسے وہ کسی لمحے خالق حقیقی سے جا ملیں گے، من گھڑت کہانی بنا کرسزایافتہ ہونے کے باوجود بیرون ملک گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوازشریف کی من گھڑت کہانی کا کھوج لگانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے،نواز شریف کی پاکستانی میڈیکل بورڈ اور برطانیہ میں علاج کی رپورٹس طلب کی جائیں۔